طیارہ حادثے پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم

bhoja

bhoja

پاکستان : (جیو ڈیسک) صدر اور وزیر اعظم نے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لانے اور فوری تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھوجا ایئر لائن کے طیارے کے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گروپ کیپٹن مجاہد الاسلام کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم قائم کردی ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو آپریشنل روم بنادیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ رحمان ملک رحمان ملک کی ہدایت پر تھانہ کورال میں معلوماتی سیل بھی بنا دیا گیا وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سمیت دیگر وزراء نے بھی فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔