عاصمہ جہانگیرکو دھمکیاں، شہبازشریف کا نوٹس، سیکیورٹی ہائی الرٹ

asma jahangir

asma jahangir

پنجاب : (جیو ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کو قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا اوران کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔عاصمہ جہانگیر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا رویہ ہے کہ ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے والوں کو ہراساں کیا جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ صدر پاکستان نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔ ان کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ عاصمہ جہانگیر کو فوری سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے عاصمہ جہانگیر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیر کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔