عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی

oil price

oil price

نیویارک (جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا۔ ایک روز میں ہی قیمت میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی ہو گئی۔

نیویارک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران مستقبل کے سودے تقریبا دو ڈالر کمی سے پچانوے ڈالر چونتیس سینٹ فی بیرل کے ریٹ پر ہوئے جبکہ یورپ میں قیمت ایک سو بارہ ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ خلیج میکسیکو میں طوفان سے تیل کی تنصیبات متاثر ہونے کے امکانات کم ہونے سے قیمت کم ہوئی ہے۔ قبل ازیں طوفان سے مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے تیل مہنگا کر دیا تھا۔