عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا اختتام

کراچی : تبلیغ ِ قران سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی شب و روز اشاعت دین و احیائے سنّت کے لیے کوشاں ہے۔شہر بہ شہر اور ملک بہ ملک مختلف سنّتوں بھرے اجتماعات ،کورسسزو محافل وروابط ،پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی یہ کام جاری و ساری ہے۔

نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ہی میں 63دن کے مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے کورس کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں سے ملاقات و مفید مشوروں سے نوازا۔شرکاء کورس نے دعوتِ اسلامی سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی پیش کیے ۔اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں دعوتِ اسلامی ایک نعمت کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس کے پاکیزہ ماحول کی برکت سے ہزارو ں بگڑے ہووں کو راہ ہدایت نصیب ہوگئی۔