کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔محمد سمیع خان

کراچی : کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں اور عوامی مسائل ان کے گھر کی دہلیز تک حل کرنے کیلئے ہمہ و قت کوشاںہے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ، اسسٹنٹ ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ محمد ےٰسین،پبلک ریلیشن آفیسر محمد عامر اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عوام الناس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹائون کی ہے وہاں کورنگی ٹائون کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ تمام علاقوں کو مساوی بلدیاتی سہولیات کی فراہم کریںانہوں نے اپنی زیر نگرانی مختلف جگہوں سے کچرے کے ڈھیروں کو اٹھا کر یوسی 09 حسرت موہانی کالونی میں قائم گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن میں کچرا منتقل کرانے کے کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ روڈ کے کناروں سے مٹی کو صاف کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرو رکیا جائے۔

Mohammad Sami Khan

Mohammad Sami Khan