عامر خان ودیا بالن کے ساتھ اداکاری کے خواہشمند

amir vidya

amir vidya

ممبئی : ( جیو ڈیسک) اولالہ گرل ودیا بالن کی لگا تار کامیابیوں نے بالی ووڈ خانز کو بھی امپریس کردیا۔ ودیا بالن کی یکے بعد دیگرے کامیابیوں نے عامر خان کو پریشان کردیا ہے۔

پہلے تو بالی ووڈ کے خانز نے ودیا کو کامیابیوں پر نام کے آگے خان لگانے کا مشورہ دیا۔ جس پر ودیا نے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ خانز کو چاہیئے کہ وہ اپنے نام کے آگے سے خان ہٹا کر بالن لگا دیں۔ اس جرات پر عامر خان داد دینے پر ہوئے مجبور اور انھوں نے ودیا کے مد مقابل ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں بمباٹ بالن کے ساتھ اداکاری کا مزہ ہی کچھ اور ہوگا۔