فلم مرر مرر کا پریمیئر جولیا رابرٹس منفی کردار میں

mirror mirror

mirror mirror

لاس اینجلس : ( جیو ڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم مرر مرر کا پریمیئر ہوا جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ حسین اداکارہ جولیا روبرٹس کو منفی کردار میں پیش کیاگیا ہے۔

فلم مرر مرر طلسماتی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک حسین شہزادی کو ایک جادوگرنی جنگل میں بھیج دیتی ہے۔ وہاں اس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر آخر کار اس سے محبت کرنے والا شہزادہ اس کو ریسکیو کرتا ہے۔

فلم میں موسیقار فل کولن کی بیٹی نے اسنووائٹ کا کردار نبھایا ہے۔ اور اس بار جولیا رابرٹس بنی ہیں جادوگرنی اور انہوں نے منفی اداکاری کر کے اپنے صلاحیتوں کا لاجواب مظاہرہ کیا ہے۔