عام انتخابات: پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سیاسی جلسوں کا اعلان کردیا

PPP Pakistan

PPP Pakistan

منڈی بہاولدین(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی نے عام انتخابات قریب آنے کے باعث پنجاب میں سیاسی جلسوں کا اعلان کردیا۔پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری پچیس اکتوبر کو منڈی بہاولدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بہتر انتخابی نتائج کے لئے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس ضمن میں پنجاب میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیاجارہاہے جس کی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منظوری دیدی ہے. جلسوں کا کاآغاز پچیس اکتوبر کو ہوگا۔ پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری پچیس اکتوبر کو منڈی بہاالدین کے علاقہ ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لئے مقامی تنظیم ،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے جلسے کی تیاریاں شرو ع کردی ہیں۔