عدلیہ نے ہمیشہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کیا،چیف جسٹس

Chief Jastic

Chief Jastic

چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ہمیشہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کیا ہے، تین نومبر کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دیکر مارشل لا کا راستہ روک دیا،۔آئین و قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔
کراچی میں سپریم کورٹ میں نئے انرول ہونیوالے سندھ اور بلوچستان کے وکلا میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کو بھی غیر قانونی وغیر آئینی قرار دیدیا ہے۔بدقسمتی سے ماضی میں پی سی او کے ذریعے سپریم کورٹ کے آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ۔آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلا نے بڑی جدوجہد کی ہے۔ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت تمام شہریوں پر آئین و قانون کی پاسداری لازم ہے۔