عدلیہ کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے، گورنر پنجاب

latif khosa

latif khosa

پنجاب(جیوڈیسک)گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں عدلیہ کا بھی دوہرا معیارنہیں ہونا چاہے ایک وزیراعظم کوعدلیہ نے پھانسی دی،ایک کوگھربھیح دیا اوراب تیسرے وزیراعظم کوگھربھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ کوئی بتائے کہ ارسلان کتنے گریڈ کا افسر ہے اس کے پاس نوسو کروڑ روپیہ کہاں سے آیا؟ عدلیہ کواسلامی تشخص کوبرقراررکھتے ہوئے حضرت علی کے چارٹرآف جسٹس پرعمل پیراہوناچاہے ناکہ ان کے طرزعمل سیعدلیہ کانظام آلودہ ہو۔ یہ بات گورنرپنجاب نے یوم شہادت حضرت علی کے موقع پرمنعقدہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے توہین عدالت نہیں کی ہم عدلیہ کااب بھی احترام کرتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب پولیس اہلکاروں کو اپنی سکیورٹی کی ڈیوٹی پرلگارکھا ہے وہ اپنی تمام وزارتیں اپنے پاس رکھ کے پاگل توہوسکتے ہیں لیکن پنجاب میں گڈگورننس قائم نہیں کرسکے۔ اب بھی صوبے میں لوٹ کھسوٹ عام ہے۔