عدلیہ کیخلاف سازش ہوئی تو سڑکوں پر آ جائیں گے۔ اسحاق ڈار

ishaq dar

ishaq dar

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے اگر عدلیہ کے خلاف سازش ہوئی تو ماضی طرح ان کی جماعت سڑکوں پر نکل آئے گی۔ وزیراعلیٰ ہاوس لاہور میں یلو کیب اسکیم کی قرعہ اندازی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اسمبلی سے باہر احتجاج کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

انھوں نے کہا سونامی ایک عذاب ہے جو لوگ اس کی دعوت دے رہے ہیں وہ انہیں ہی بہا کر لے جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں قرضے بارہ ہزار ارب روپے سے بھی بڑھ گئے۔