کراچی: لیاری میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، میدان جنگ کا منظر

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) آج صبح سے لیاری میں شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی پر قابو نہیں پایا جاسکا، پولیس ا ور مشتعل مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث لیاری کا علاقہ لی مارکیٹ چوک میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو کا سلسلہ جاری جبکہ پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جارہی ہے۔ مظاہرین پر قابو پانے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث لی مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں دکانیں بند کردی گئیں۔ لیاری کے ملحقہ علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے اہلکار گشت کر رہے ہیں۔