عمران خان نے پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف میڈیا سیل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران نہ صرف پارٹی کی ہر سطح پر انتخابات کرائے جائیں گے بلکہ اس سیقبل ممبرسازی مہم کا اجرا کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک پارٹی میں جمہوری اقدار فروغ نہیں پائے گا عوام تب تک نتائج بہتر نہیں آ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور اگر کامیابی نہ ہوئی تو مضبوط اپوزیشن بنائے گی۔ انہوں نے کہ تحریک انصاف کسی دوسری جماعت کے ساتھ الحاق کے حق میں نہیں ہے۔ عمران خان نے میڈیا سیل کا دورہ بھی کیا۔