عراق میں بم دھماکا،25 ہلاک،40 زخمی

blast Iraq

blast Iraq

عراق : (جیو ڈیسک) عراق کے جنوبی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں پچیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبے قادسیہ کے شہر دیوانیا کے مارکیٹ میں سبزیوں سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔