امریکا: یوٹا کے جنگل میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی

U S iota fire

U S iota fire

سالٹ لیک سٹی : (جیو ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا کے جنگل میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں ایک گھر جل کر تباہ ہوگیا جبکہ متعدد گھروں کو خالی کرالیا گیاہے۔ الپائن شہر کے قریب سالٹ لیک سٹی کے جنگل میں لگنے والی آگ کے شعلے قریبی آبادی میں گھروں تک پہنچ گئے ہیں۔

آگ سے اب تک ایک گھر جل کرتباہ ہو چکا ہے اورمتعدد گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ مقامی فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم ریاست یوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈزسے آگ پر قابو پانے اور قریبی گھروں کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ شمال مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔