فرانس کا 132 ٹن وزنی پتھر جسے آپ باآسانی ہلا سکتے ہیں

Stone

Stone

پیرس: شمال مشرقی فرانس کا ایک جنگل رنگ برنگی چٹانوں سے بھرا ہے اور لاتعداد ارضیاتی عجوبے رکھتا ہے۔ یہاں132 ٹن وزنی اور سات میٹر طویل پتھر ایسا بھی ہے جو دیوہیکل ہے لیکن اکیلا شخص بھی اسے ہلا سکتا ہے۔ تاہم اسے پتھر کو جنبش دینے کا درست مقام معلونا چاہیے۔

ویل گوت نامی جنگل میں پڑا یہ پتھر سب سے مشہور ہے۔ بظاہر یہ اتنا بڑا ہے کہ اسے دیکھ کرگمان ہوتا ہے کہ یہ ناقابلِ جنبش ہے۔ بظاہر کوئی بھی اسے دیکھ کر ہاتھ لگانے کی جرات نہیں کرسکتا۔ لیکن یہ چٹان نما پتھر بہت آسانی سے ہلایا جاسکتا ہے تاہم اس کے درست مقام کو حرکت دینا ضروری ہے کیونکہ وہ پتھر کےمرکزِ ثقل پر اثرانداز ہوتی ہے۔

یہ پتھر نیچے سے تنگ ہے اور اوپر سے قدرے وسیع ہے۔ اس پتھر کا دوسرا نام لوگان پتھر بھی ہے۔ جو لوگ بھی اسے ہلاتے ہیں وہ خود کو بہت طاقتور تصور کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ اگرچہ اس پتھر کی اونچائی انسان سے بھی بلند ہے۔ اس کے نچلے حصے پر دونوں ہاتھوں سے اسے اٹھائیں تو یہ واضح طور پر ہلتا ہے۔