عرب ریاستوں، امریکا اور یورپ میں آج عید منائی جا رہی ہے

saudia eid

saudia eid

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور یورپ کے بیشتر مقامات پر بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ سرکاری طورپر چاند کی رویت کے اعلان کے بعد سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

بازاروں میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی یورپ ،کینیڈا اور امریکا میں مقیم بہت سے مسلمان سعودی عرب کے لحاظ سے عید منا رہے ہیں۔ جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے بدھ کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔