عرس آستانہ عالیہ حضور قبلہ شیخ الحدیث رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری میرے لیے دلی سکون کا باعث ہے ، سعید احمد ظفر

گجرات (جی پی آئی) عرس آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و حضور قبلہ شیخ الحدیث رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری میرے لیے دلی سکون کا باعث ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان برادر سعید احمد ظفر کھچی نے عرس مبارک کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبلہ پیر بلھے شاہ گجراتی سے ملکر ہی محسوس ہوتا ہے کہ آپ عظیم خاندان کے عظیم خانوادے ہیں ، آپ آج بھی اسی طرح خانقاہی نظام چلا رہے ہیں ، جیسا کہ آپ کے آبائو اجداد کا فیض جاری ہے۔

آج عرس پاک کا جم غفیر یہ بات اعلان کر رہا ہے حضور شاہ ولایت اور شیخ الحدیث کا فیض اسی طرح جاری ہے ، اگر کوئی لینے والا ہے ، خصوصاً پیر سید بلھے شاہ گجراتی جیسی عظیم شخصیت سے ملنا بھی میرے لیے باعث سکون ہے ، میں کراچی کا دورہ مختصر کر کے صرف دربار شریف کی حاضری اور قبلہ پیر کی زیارت کیلئے پہنچا ہوں ۔