عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح اجلاس کا آج طلب

army meeting

army meeting

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں عسکری قیادت کا اعلی سطح اجلاس جی ایچ کیو میں آج طلب کر لیا گیا ہے۔
پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے اجلاس میں تازہ ترین صورتحال اور میمو کیس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے انٹرویو اور اس پر آئی ایس پی آر کے ردعمل سمیت سیکریٹری دفاع کی برطرفی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں ممکنہ طور پر مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی۔