قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

national assembly

national assembly

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عظیم دولتانہ کے انتقال کے باعث فاتحہ خوانی کے سوا کوئی کارروائی نہیں ہو سکے گی۔
اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ اس سے قبل حکمران اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی تین بجے ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صدر اور وزیراعظم پر اظہار اعتماد کی قرار داد کل ایوان میں پیش کی جائے گی۔