عشرت العباد خان کی ہدایت کے مطابق کورنگی ٹائون میں ہفتہ صفائی مہم تیزی سے جاری

سندھ: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت کے مطابق کورنگی ٹائون میں ہفتہ صفائی مہم تیزی سے جاری ہے صفائی مہم کے دوسرے دن ہیوی مشینری جن میں ڈمپر لوڈر ، باب کیٹ ، شائول ، ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے یونین کونسل نمبر04 مصطفی تاج کالونی کی اندرونی گلیوں ، اسکولوں ، میدانوں سے کچراوملبے کو اٹھا کر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیا بعدازاں کچرا اٹھانے والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکائو کیا گیا اس موقع پر موجود عوام الناس سے چیف میونسپل آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے میں شب روز مصروف عمل ہے۔

صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میںمرحلہ وار صفائی مہم کا کام تیزی سے جاری ہے اس صفائی مہم میں تمام دستیاب وسائل برئو ے کا ر لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صفا ئی مہم کے دوران ٹائون کو صاف ستھرا اور دیگر ٹائون سے منفرد بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈینگی وائرس سے بچائو کے لئے کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسل میں اسپرے کیا جارہا ہے لہذا میری آپ سے گذارش ہے کے آپ لوگ اپنے گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے ٹائون انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے کچرا صرف کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گلیوںمیں پانی نہ کھڑا ہونے دیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا اختر خان خٹک ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سیدمحمد احمد نقوی،پی آر او محمد عامر،اسسٹنٹ ٹائون آفیسرسولڈ ویسٹ سید سردار علی ، محمد ےٰسین اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ۔