عمران ہاشمی کی نئی فلم جنت ٹو آج ریلیز ہورہی ہے

jannat2

jannat2

لاہور: (جیو ڈیسک) بھارتی اسٹار عمران ہاشمی کی نئی فلم جنت ٹو ،کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔ سابق مس انڈیا ایشا گپتا فلم میں عمران ہاشمی کے مد مقابل جلوہ گر ہوئی ہیں۔جنت ٹو سال دو ہزار بارہ میں عمران ہاشمی کی پہلی فلم ہے جس کا پریمئیر شو لاہور کے مقامی سینما میں ہوا۔ پریمئر میں فلم بینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلم کی کہانی غیر قانونی اسلحہ بنانے والے عناصر کے گرد گھومتی ہے۔ ان عناصر کو پولیس ،عمران ہاشمی کی مدد سے بے نقاب کرتی ہے ۔ فلم میں پاکستانی سنگرز شفقت امانت علی اور راحت فتح علی خان کے گیت بھی شامل ہیں جو شائقین کی توجہ کا باعث بن رہے ہیں۔