عمر پاتک کے وکلا کی اپنے موکل کو کم سزا دینے کی استدعا

Bali bombing

Bali bombing

بالی حملے: (جیو ڈیسک)2002کے بالی حملوں کیلئے بم تیار کرنے والے ملزم کے وکلا نے اصرار کیا ہے کہ اس نے صرف معمولی کردار ادا کیا اس لئے اسے 15 سال سے کم سزا ہونی چاہیئے۔وکلا نے گزشتہ ہفتے 45 سالہ عمر پاتک کیلئے عمر قید کی سفارش کی تھی جس پر 2002 میں کرسمس کے موقع پر ساحلی تفریح گاہ پر قائم 2 نائٹ کلبز اور چرچ پر حملوں کیلئے بم تیار کرنے کا الزام ہے۔

پاتک کے ایک وکیل اصل الدین ہاتجانی نے سماعت کے بعد عدالت کے باہر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ججوں کو ہمارے موکل کو 15 سال سے کم قید کی سزا دینی چاہیئے۔ ہاتجانی نے قبل ازیں مغربی جکارتہ کی ضلعی عدالت کو بتایا کہ پاتک کی اس جرم میں شرکت بہت کم ہے۔