قاہرہ : صدارتی امیدوار کے دفتر کو آگ لگا دی گئی

Egypt

Egypt

مصر : (جیو ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدارتی امیدوار احمد شفیق کے انتخابی ہیڈکوارٹر پر ان کے مخالف مظاہرین نے دھاوا بول دیا اور آگ لگا دی۔واقعہ اس اعلان کے بعد پیش آیا کہ شفیق آئندہ ماہ صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں اخوان المسلمون کے امیدوار محمد مرسی کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔

اس اطلاع پر ان کے مخالفین نے ڈوکی کے علاقے میں واقع ان کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا اور وہاں آگ بھی لگا دی جس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔