بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی میانمر کے صدر سے ملاقات

Manmohan Singh

Manmohan Singh

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے میانمر کے صدر تھین سین سے ملاقات کرکے دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمر کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے صدارتی محل میں صدر تھین سین سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت تمام اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم منموہن سنگھ اپنے اس دورے کے موقع پر اپوزیشن رہنما آنگ سان سوکائی اور دیگر اہم ہنماں سے بھی ملاقات کریں گے۔