عوام کا فیصلہ،سلمان کے ساتھ کترینہ ہی جچتی ہے

katrina salman

katrina salman

حقیقت میں دونوں بھلے ہی دور ہوگئے ہوں ۔ لیکن عوام کی نظر میں سلمان خان اور کترینہ کیف ہی ہاٹ کپل ہیں۔ جبکہ شاہ رخ نوجوانوں کے رول ماڈل بن گئے۔

فلم انڈسٹری پر جس کے جتنیزیادہ افیئرزوہ اتنا ہی فیورٹ ۔۔بھارتی اخبار کے سروے کے مطابق سال دوہزار گیارہ میں چکنی چمیلی کترینہ کیف سب سے اوپر رہیں۔سال کی سب سے پرکشش شخصیت کا ٹائیٹل کرینہ سے چھین گیا،اس ریس میں بیڈ بوائے سلمان خان بھی کم نہیں اور اختلافات کے باوجود ان کو کترینہ کے مد مقابل سب سے زیادہ ووٹ ملے۔اس طرح عوام نے بتادیا کہ وہ سلمان خان اورکترینہ کو قریب دیکھنا چاہتے ہیں۔

جب بات آئی نوجوانوں کے رول ماڈل کی تو حقدار کنگ خان شاہ رخ ٹہرے۔فیورٹ ہیرو کے طورپر کنگ خان نے انا ہزارے کو چوتھے نمبر پردھکیل دیا۔۔ایکٹرسز میں انجلیناجولی دوسرے اور پباشاباسو تیسرے نمبرپر رہیں۔جبکہ پسندیدگی میں چھمک چھلوکرینہ چوتھے نمبر پر آگئیں۔ سروے اٹھارہ سے پچیس سال کے نوجوانوں کی رائے پر مشتمل تھا۔ کے پسندیہ بالی ووڈکاہاٹ کپل کترینہ کیف اور سلمان خان دوہزارگیارہ کی سب سے پسندیدہ جوڑی قرار پائے۔