امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی زندگی پر فلم

katy perry

katy perry

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی زندگی پر اب فلم بنائی جائے گی، مگر ناکام شادی کی بات فلم میں نہیں دکھائی جائیگی۔

خوبصورت اور دلفریب گلوکارہ کیٹی پیری کی زندگی کئی نشیب و فراز سے گزری ہے، ایک عام سی لڑکی نے سنگر بننے کے لیے کیسے کیسے ٹوٹکے آزمائے اور کیا مشکلات جھیلیں، یہ سب ہوگا اس فلم میں۔ مگردلچسپ بات یہ ہے کیٹی نے رسل برانڈ سے صرف چودہ مہینے چلنے والی شادی کا چیپٹر فلم میں شامل کرنے سے منع کردیا ہے۔ کہتی ہیں ان کے والدین اس شادی کے ذکر سے پریشان ہوجاتے ہیں۔