واکاواکاگرل شکیرہ بالی ووڈفلم ڈیزائرمیں اداکاری کریں گی

shakira

shakira

واکا واکا گرل شکیرہ بالی ووڈ فلم ڈیزائر میں اداکاری کے ساتھ اپنے ہی گائے ہوئے گانے پر رقص کریں گی۔

بالی ووڈفلموں کی کامیابی دیکھتے ہوئے واکا واکا گرل شکیراکے منہ میں بھی پانی آگیا۔ انھوں نے جب یہ دیکھا کہ کوئی بھی غیرملکی گلوکارہ ہو یا ادکارہ ایکٹنگ آئے نہ آئے فلموں میں تجربہ ضرورکرتی ہیں۔ اس لئے شکیرانے بھی اپنی ایکٹنگ کے جوہر آزمانے نکل پڑیں۔ شکیراکو فلم ڈیزائر میں کاسٹ کرلیا گیاہے۔ ساتھ ساتھ وہ فلم میں گانا بھی گائیں گی۔