عوام کسی کو اقتدار میں لانے کی بجائے خود اقتدار میں آئینگے، سولنگی اتحاد

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما امیر سولنگی ، محمد سلیمان سولنگی راجپوت ودیگر رہنماؤں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے سیاستدانوں کو ووٹ بھی دیئے اور نوٹ بھی دیئے۔

ان کیلئے تخت بھی بچھائے اور اپنا خون بھی بہایا مگر سیاستدانوں نے عوام کو دھوکے،مسائل، مصائب ، تکالیف، پریشانیوں، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے سوا کچھ نہیں دیا اسلئے اب عوام ان سیاستدانوں پر مزید اعتمادو اعتبار کرکے اپنے نسلوں کی مستقبل کو بھی تاریک نہ کریں بلکہ پاکستان سولنگی اتحاد کی طرح برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر تعلیم ، دیانتدار ،محب وطن ، عوام دوست اور حقیقی عوامی قیادت کا انتخاب کرکے پاکستان ،عوام اور عوام کی امنگوں کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں اور اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔