عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے ، معین عامر پیرزادہ

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی طرح ملک بھر میںترقی کا جال بچھا کر عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کو عوامی تعاون کے زریعے یقینی بنا یا جائے گا ملک بھر کے عوام فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے اپنے اندر سے قیادت کو سامنے لائیں گلیوں اور محلوں کے مسائل مقامی قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔

جس طرح قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت نے گلیوں ،محلوں اور گوٹھوں میں ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا کر اور بنیادی سہولیات کو اُن کی دہلیز تک پہنچا یا گیاہے اسی طرح ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جائے گا ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈ منسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ MPA کے ترقیاتی فنڈز کے زریعے 11000 روڈ کورنگی کی تعمیر اتی کام کے معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہاکہ حق پرست قیادت اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھ کر ادا کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں شب روز مصروف عمل ہیں ۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک کی ہدایت اور فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوامی مسائل کے لیئے شب وروز محنت کے ساتھ مصروف عمل ہے اور کورنگی میں کافی حد تک مسائل پر قابو پالیا گیاہے صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ ان ترقیاتی کاموں کی ازخود حفاظت کریںاور وہ بھی ٹائون انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں