عیدالفطر کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ہے ، رحمان ملک

Rehman malik

Rehman malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزارت داخلہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی سیکیورٹی مزید سخت کریں۔ رحمان ملک نے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام موثر بنانے، پیٹرولنگ بڑھانے ، اہم سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں اور تنصیبات کی سیکورٹی سخت کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے چار، پانچ روز پہلے ہی تمام آئی جیز اور ہوم سیکریٹریز کو متنبہ کیا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔ اس لیے سیکیورٹی کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو بروقت ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اب امن وامان برقرار رکھنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔