عید قریب ، ٹرانسپورٹرز نے کرایہ بڑھا دیا عید ٹرینوں میں تاخیر

Pakistan railway

Pakistan railway

کراچی (جیوڈیسک) عید اسپیشل ٹرین ، بزنس ٹرین اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکارہیں۔ کراچی سے لاہور آنے والی عید اسپیشل ٹرین جسے صبح 8 بجے آنا تھا وہ ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے دن 11 بجے کر 30 منٹ پر آئے گی۔کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کودن 12 بجے آنا تھا وہ تین گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کوصبح 10 بجکر 30 منٹ پر آنا تھا وہ چار گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے سہ پہر3 بجے لاہور پہنچے گی۔کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو صبح 10 بجے آنا تھا وہ 6 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے شام 4 بجکر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس کو صبح 9 بجکر 35 منٹ پرآنا تھا وہ 4 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو صبح 8 بجے آنا تھا وہ 5 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔کراچی سے لاہورآنے والی تیز گام کو دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر آنا تھا وہ 3 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے شام 6 بجے لاہور پہنچے گی جبکہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس کو صبح 7 بجکر 30 منٹ پر آنا تھا وہ 9 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے شام 5 بجے لاہور پہنچے گی۔