عید الاضحی کی آمد، جانوروں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

Animals For Eid

Animals For Eid

عید الاضحی میں ایک روز باقی رہ گیا،ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہیجبکہ خواتین نے بھی گھروں میں نئے نئے پکوان بنانے کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کر لی۔

ہر چھوٹے بڑے شہر میں قائم مویشی منڈیوں میں لوگ اپنی بساط کے مطابق جانوروں کی خریداری کر رہے ہیں،ان میں کچھ تو مرضی کی قیمت پر جانور حاصل کر لیتے ہیں۔ تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں جانور تو پسند آ جاتے ہیں تاہم قیمت ان کی پہنچ سے باہر ہے،ان کی کوشش ہے کہ وہ پھر بھی کوئی نہ کوئی جانور خرید ہی لیں۔یہاں پر بچوں کا کردار بھی خاصا اہم ہے جنہیں ہر جانور ہی پسند آ جاتا ہے اور وہ اسے ہی خریدنے پر اصرار کرتا ہے۔ دوسری جانب خواتین نے شاپنگ مکمل کر نے کے بعد اب عید کے پکوانوں کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔