ملک میں دو عیدوں کی روایت برقرار، پشاورمیں آج عید منائی جا رہی ہے

Eid celebrated In Peshawar

Eid celebrated In Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)ملک میں ہر سال دو عیدیں منانے کی روایت کو ختم کرنے کیلئے میڈیا حکومت اور علما نے ہر ممکن کوشش کی لیکن خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں آج عید منا کر نئی مثال قائم کر دی گئی۔

پشاور کے شمشتو کیمپ ، شبقدر کے نواحی علاقوں اور قبائلی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی۔عید منانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علماء کے فیصلے سے متفق ہیں۔ایک روز قبل عید منا کر یہاں کے علماء نے ایک بار پھر بحث و مباحثے کیلئے ایک نیا محاذ کھول دیا،شبقدر کے نواحی علاقوں کے علما آج عید منانے کے فیصلے کو درست قرار دے رہے ہیں۔

تمام بڑے شہروں میں تو آج بھی مال مویشیوں کی منڈیاں سجی ہیں، لیکن یہاں کے لوگوں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی کردی ہے۔