مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر امن کیلئے دھچکا ہے،ہیلری کلنٹن

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکا(جیوڈیسک)ہیلری کلنٹن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی بستی تعمیر کرنے کا اعلان امن عمل کے لیے دھچکا ہے۔انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات سے ہی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب نئے مکانات کی تعمیر سے خطے میں امن کا قیام مزید مشکل ہوگا۔