غزہ:اسرائیلی طیاروں کی بمباری، ایک فلسطینی شہید، 4زخمی

Israel

Israel

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس کے ایک کمپانڈ کو نشانہ بنایا ۔
دوسری جانب فلسطینی زرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں حماس کا پولیس اہلکار شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملہ حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔