چین:کثیرالمنزلہ عمارت میں دھماکا، 7افراد ہلاک، درجنوں زخمی

china

china

بیجنگ : چین کے شمالی علاقے کی ایک کثیر المنزلہ عمارت میں دھماکے سے سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ آج صبح ژیان شہر میں ہونے والے دھماکے کی فوری طور پروجہ معلوم نہ ہوسکی،کئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کی پہلی منزل پر قائم ریسٹورینٹ میں گیس سے دھماکا ہوا۔دھماکاتین کلومیٹر دور تک سناگیا اور اس سے کئی قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا،ملبے میں کئی گاڑیاں دب گئیں اورمتعددعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔