غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے، 12فلسطینی شہید ،متعدد زخمی

Israeli strikes

Israeli strikes

فلسطین: (جیو ڈیسک)غزہ پر اسرائیل کی ایک بار پھر جارحیت ۔ فضائی حملوں میں مزید بارہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پانچ فضائی حملے کئے اور بارہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ جن میں مزاحمتی تنظیم کے رہنما زہیر ال قیسی بھی شامل ہیں۔

غزہ کی سرحدی حدود کی کئی برسوں سے اسرائیل نے ناکہ بندی کررکھی ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ غزہ میں خوراک کا بحران ہے۔ فضائی حملے کے ذریعے بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔