گوانتناموبے سے 5 طالبان قیدی قطر منتقل کئے جائیں گے

guantanamo bay

guantanamo bay

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی حراستی مرکز گوانتامو بے میں قید پانچ افغان طالبان قطر منتقل کئے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ان طالبان قیدیوں کو افغان امن عمل میں پیشرفت کے لئے گوانتانامو جیل سے نکالا جارہا ہے۔

یہ قیدی قطرمنتقل کئے جانے پر مقامی حکام کی تحویل میں رہیں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان نے اس اقدام کو امن عمل میں مثبت پیش رفت قراردیا۔