غزہ پر حملے جاری رہیں گے: نیتان یاہو

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ کل سے زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کئے گئے حملے جاری رہیں گے۔

نیتان یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں غزہ کے تناو کی وجہ سے حماس اور اسلامی جہاد کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی گروپوں کو بھاری بدلہ چکانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی سرحد کے قریبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کو کمک بھیجنے اور اسرائیلی فوج کو غزہ کے گروپوں کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے پھینکے گئے راکٹوں کو وجہ دکھا کر کل سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل صبح سے اب تک غزہ میں حماس کے فوجی ونگ عزت الدین القاسم بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے 220 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔