غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 3 افراد زخمی

Gaza Strip

Gaza Strip

مقبوضہ بیت المقدس : (جیو ڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ کی پٹی میں مبینہ اسلحہ چھپانے والی جگہ کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجہ میں 3 فلسطینی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کرادیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شام فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل کے جنوری علاقے ایک میزائل گرایا گیا ہے جس کے باعث کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔