غیاث احمد میلہ کی نااہلی کی درخواست خارج، درخواست گزار کو جرمانہ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی غیاث احمد میلہ کی نااہلی کیلیے دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت نے الزام ثابت نہ کرنے پر درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ سرگودھاکے حلقہ این اے65سے ناکام امیدوار مہر خالد نے درخواست دی تھی کہ منتخب ایم این اے غیاث احمد میلہ نے دھاندلی سے الیکشن جیتا ۔ عدالت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی ریکارڈ طلب کیا مگر الزام ثابت نہ ہوسکا۔ جس پر عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کوعدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم دیدیا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ مہرخالد سے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کرے۔