ملتان : پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان جوڑے کی خودکشی

Multan Pakistan

Multan Pakistan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ روڈ کے علاقے خدا داد بستی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔

دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے مگر والدین نے منع کر دیا تھا۔لڑکی فرسٹ ائیر کی طالبہ اور اور لڑکا میڑک کا طالب علم تھا ،دونوں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی گئیں۔