فاسٹ اینڈ فیورس 6 فلم رواں برس مئی میں ریلیز ہو گی

Fast And Feoras 6

Fast And Feoras 6

مقبول ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کی چھٹی فلم مئی میں آ رہی ہے۔فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی یہ پہلی فلم ہے جس میں کار ریس نہیں دکھائی گئی۔

گزشتہ فلم میں ریس جیتنے والے ڈرائیور امیر ہو چکے ہیں اور نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔مشکل یہ ہے کہ مجرمانہ ماضی ان لوگوں کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ایسے میں انہیں ایک جرائم پیشہ تنظیم کو ختم کرنے کے بدلے عام معافی کی پیشکش ہوتی ہے۔

فاسٹ 6کے ہیروزکے پاس یہ پیشکش قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔یہ دلچسپ ایکشن فلم آپ بائیس مئی سے دیکھ سکیں گے جس کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔