دبنگ خان نے کنگ خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ کہہ دیا

Salman Khan

Salman Khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ بیڈ بوائے سلمان خان کے فلمی جھگڑے اکثر ہی خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں ، سلمان نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان ، اکثر ہی دیتے ہیں ایسے بیان کہ چنگاری بن کر آگ لگا دے ، اب کی بار سلو بھائی نے اپنے نشانے پر رکھا شاہ رخ خان کو ، بہت دنوں کی دوستی سلمان کو راس نہ آئی ، اس لئے ایک بار پھر شاہ رخ کے بارے میں دیدیا بیان۔

سلمان خان ایک کمرشل کی شوٹنگ میں تھے مصروف ، بار بار غلط ٹیک دینے کی وجہ سے کرنا پڑرہا تھا ری ٹیک ، ڈائریکٹر نیجب کہا کہ واک کر کے دکھا تو سلمان خان ہوگئے خفا کہ اگر واک کروانی ہے تو ماڈل بل ، ایکٹنگ کے بارے میں سلمان خان کا خیال ہے کہ ریتھک روشن ہیں اچھے اداکار ، اس لئے کہا کہ اگر ایکٹنگ کروانی ہو تو ریتھک کو بلاؤ۔

جس کے بعد اچانک ہی سلمان نے پینترا بدلا اور زبانی فائرنگ شروع کر دی ، سلمان خان نے غصے میں کہا کہ اگر اوور ایکٹنگ کروانی ہو تو شاہ رخ خان کو بلا لو ، فلم پھر بھی ہٹ ہو جائے گی۔ سلو بھائی کے اس کمنٹ کے بعد کنگ خان کیا دیتے ہیں جواب یہ بتانا ابھی باقی ہی میرے دوست۔