ہالی ووڈ فلم آئرن مین کا تیسرا سیکوئل

Iron Man 3

Iron Man 3

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی دنیا میں ایک بار پھر آرہا ہے آئرن مین اپنے تیسرے سیکوئل کے ساتھ ، فلم آئرن مین تھری میں ہو گا آئرن مین کو نئے خطرات کا سامنا۔

آئرن مین ٹو میں آئرن مین کا ہواوں اور زمین میں تہلکہ مچاتا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔- آئرن مین نے اب تک دنیا کو دشمنوں سے بچایا تھا۔ مگر اب وہ آزاد ہو گیا ہے۔ روبوٹک آئرن مین کے دماغ پر کسی کا اختیار نہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو، آئرن مین کے آگے ٹک نہیں سکتا۔اب یہ اپنے جیسے چالیس آئرن مینز پر قابو پا سکتا ہے۔

اس خطرناک صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ٹونی اسٹارک کو جو خود اپنے ہی بنائے ہوئے آئرن مین سے موت کے منہ میں جا رہا ہے۔ مگر اس بار سامنا ہے ایک اور نئے دشمن کا جسے کامک بک میں ولن آف آل ٹائم کا ٹائٹل ملا تھا۔ ولن کا کردار ادا کریں گے ہالی ووڈ ایکٹر بین کنگسلے۔ فلم آئرن مین تھری رواں سال چوبیس اپریل میں ریلیز ہو گی۔