فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Registered Voters In FATA

Registered Voters In FATA

فاٹا(جیوڈیسک)فاٹا میں مرد و خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سولہ لاکھ پچھتر ہزار نو سو اٹھہتر تک ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ فاٹا کی نئی فہرستوں کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں مرد و خواتین رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 336,838 ہے۔

خیبر ایجنسی میں 319,763 ،کرم ایجنسی میں 249,548 ،مہمند ایجنسی میں 170,455 ،شمالی وزیرستان میں 156,591 اورکزئی ایجنسی میں 121,325 ، جنوبی وزیرستان میں 202,553 ،ایف آر بنوں میں 9,239 ، ایف آر ڈی آئی خان میں 21,014 ، ایف آر کوہاٹ کے علاقے میں 40,843، ایف آر لکی مروت میں 9,394، ایف آر پشاور میں 23,234 اور ایف آر ٹانک میں 15,181 رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز ہیں جن کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔