فخرالدین ابراہیم الیکشن کمشنرکیلئے بہترین انتخاب ہیں،عمران

imran khan

imran khan

اسلام آباد(جیو ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فخر الدین ابراہیم چیف الیکشن کمشنر کے لئے بہترین انتخاب ہیں، امید ہے کہ ان کی نگرانی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے گا۔اسلام آباد میں پارٹی کے ثقافتی ونگ کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چار کروڑ نئے ووٹرز پہلی مرتبہ ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور یہی نیا ووٹ تبدیلی لائے گا۔ ن لیگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوکر بھی تحریک انصاف کا سونامی نہیں روک سکتیں، پاکستان تحریک انصا ف کے پاس اس وقت سب سے زیادہ سٹریٹ پاور موجود ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت تمام کرکٹرز اور دیگر سپورٹس مین تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کرناچاہتے ہیں تاہم ان کو مشورہ ہے کہ ابھی جلدی نہ کریں ورنہ کرکٹ بورڈ ان کے راستے میں مشکلات پیدا کر دیا گا۔ عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر وہ ہر یونین کونسل میں گراونڈ تعمیر کروائیں گے۔