بینظیر انکم سپورٹ کے تحت روزگارکے مواقع فراہم کیئے جائیں، صدر

farzana zardari

farzana zardari

پاکستان : (جیو ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت جاری کی ہے کہ ملکی و غیرملکی کارپوریٹ سیکٹر کو ساتھ ملا کر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیم ، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیرمین فرزانہ راجہ سے ایوان صدر میں ایک ملاقات میں کہی ۔فرزانہ راجہ نے صدر مملکت کو پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اٹھارہ لاکھ بے نظیر ڈیبٹ کارڈ پاکستان بھر میں مستحق خاندانوں کو فراہم کیے جاچکے ہیں اور دسمبر دو ہزار بارہ تک تقریبا چالیس لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو یہ کارڈزفراہم کردیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے چار لاکھ مستحق خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ہدایت کی کہ فاٹا اور بلوچستان میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیم اور ہنر مندی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔