راولپنڈی : جنرل کیانی کی سربراہی میں آرمی پرموشن بورڈ کا اجلاس

Ashfaq Parvez Kayani

Ashfaq Parvez Kayani

راولپنڈی : (جیو ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تفصیلی غور کے بعد انیس بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں آ رمڈ کور کے میجر جنرل عمرفاروق برکی اور میجر جنرل شفیق، آرٹلری کے میجر جنرل مسرت نواز، میجر جنرل نصیر علی خان، میجر جنرل محمد ارشاداور میجر جنرل سمریز سالک، انجینئرنگ کور کے میجر جنرل اختر جمیل را ،انفنٹری کے میجر جنرل ثنا اللہ اور میجر جنرل حافظ مسرور۔ آرمی ایوی ایشن کور کے ناصر دلاور شاہ، اے ایس سی کے میجر جنرل ارشد محمود، آرڈیننس کے میجر جنرل محمد طارق حلیم سوری اور میجر جنرل عمر محمود حیات، ای ایم ای کے میجر جنرل رحمان عبدالباقی اور میجر جنرل خالد محمود اور آرمی میڈیکل کور کے میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا، میجر جنرل مقبول احمد، میجر جنرل محمد ایوب اور میجر جنرل سید محمد عمران مجید شامل ہیں۔